تازہ ترین: صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی میں دھماکا: 24 افراد ہلاک


افغانستان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی میں دھماکے کے باعث 24 افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہو گئے تاہم صدر اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران ہوا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).