ریاست مدینہ کو عملی طور پر چلانے کا وقت آن پہنچا: بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے:  شاہد آفریدی


وزیراعظم پاکستان کے دوست اور مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘اب عمران خان مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آ پہنچا ہے، جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے’۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نام لیے بغیر وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ ‘کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟ ‘ان کا کہنا تھا کہ ‘مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).