وفاقی کابینہ میں ردوبدل: پرویز خٹک کو وزارت داخلہ اور زبیدہ جلال کو وزارت تعلیم ملنے کا امکان


وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ہے اور ممکنہ طور پر پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کریں گے وہاں کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ایک اور وزارت کا کیا گیا وعدہ بھی پورا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزیرداخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے شعبہ تعلیم میں تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا ائیڈیا بھی زیر غور ہے جس کے بعد شفقت محمود کو کوئی اور وزارت دی جا سکتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).