مودی کشمیر چھین رہا ہے اور عمران خان نے کراچی ہتھیانے پر کمر باندھی ہے: خورشید شاہ


نیب نے آج صبح پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔ اس موقع پر ان کی ملاقات آصف زرداری کے علاوہ سینئر صحافی حامد میر سے بھی ہوئی ۔

سینئر صحافی حامد میر نے خورشید شاہ سے مختصر ملاقات کے بعد ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”پیپلز پارٹی کے لیڈر خورشید شاہ سے احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم مودی سے لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عمران خان نے ہم سے لڑائی شروع کر دی ہے۔ مودی کشمیر حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور عمران خان نے کراچی جیتنے کی کوشش شروع کر دی ہے، ان کی ترجیحات دیکھ لیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).