جتنی رقم مجھ پر ڈالی ہے، اتنی تو کبھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو بھی نہیں دی: خورشید شاہ


نیب کی ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سابق صدرآصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔ سابق صدرنے کھڑے ہو کر خورشید شاہ کا استقبال کیا اور گلے لگایا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے گفتگو کے دوران خورشید شاہ سے پوچھا کہ نیب والوں نے آپ کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ پی پی رہنما نے جواب دیا کہ جہاں آپ کو رکھا ہوا تھا۔ آصف زرداری نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ نیب والے آپ سے چاہتے کیا ہیں؟ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ ابھی کچھ معلوم نہیں ہے، ابھی تو راہداری ریمانڈ لیا ہے۔ موقع پر موجود سینئر صحافی حامد میر کے مطابق خورشید شاہ نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ سائیں انہوں نے جتنی رقم مجھ پر ڈالی ہے، اتنی تو کبھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو بھی نہیں دی۔

Facebook Comments HS