ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ


خطے میں نئی کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا۔ سعودی عرب نے ایران کو تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا۔

سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ حملے یمن سے نہیں، شمال کی جانب سے کیے گئے۔ حملوں میں عالمی توانائی کی سیکورٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودیہ اپنے اتحادیوں سے آئندہ کے اقدام پر مشاورت کر رہا ہے، تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں امریکی ڈپریشن کی علامت ہیں، ایک ہی ادارے پر بار بار پابندیوں سے ظاہر ہے امریکی دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔

ادھر پاسداران انقلاب گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).