شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی 2 گھنٹے طویل ملاقات میں کیا ہوا؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کراسکے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات دو گھنٹے جاری رہی جس میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیکن شہباز شریف کوئی بھی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے نظر آئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کے لئے ہاں نہیں کر سکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں صاحب سے پوچھ کر فیصلہ ہو گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •