دو ٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر حکومت کی ناکامی کا دعویٰ کرتے ہیں: فردوس عاشق اعوان
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ،وزیر اعظم ملک کو فرسودہ نظام سے نجات دلائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دو ٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ پچھلے دس سال کے دوران پنجاب حکومت صوبے کے عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے امریکہ گئے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فرسودہ نظام سے ملک کونجات دلائیں گے۔ ہمیں سب سے پہلے اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا۔ جن کو گھر والے نہیں جانتے، وہ کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہ وگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی تقدیر بدلنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ ایک طرف وزیر اعظم ملک کی آزادی کے لئے بے چین ہیں تو ایک طرف مولانا فضل الرحمان 22 نمبر بنگلے کے لئے بے چین ہیں۔ ایک طرف یہ ٹولہ چوروں کی آزادی کے لئے چندہ اکھٹا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کوجمہوریت کا چیمپین کہنے والے خورشید شاہ آج نیب کے شکنجے میں ہیں، تاریخ میں پہلی بار جیبیں بھرنے کی بجائے خزانہ بھرا جا رہا ہے۔


