میں بشریٰ بی بی جیسی بننا چاہتی ہوں: وینا ملک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کی آئیڈیل خاتون بشریٰ بی بی ہیں اور وہ ان جیسی ہی بننا چاہتی ہیں۔ ماضی میں انتہائی متنازع رہنے والی اداکارہ وینا ملک ان دنوں نجی ٹی وی پر گیم شو کر رہی ہیں۔ 2013 میں شادی سے پہلے وینا ملک اپنے بیانات اور دیگر بہت سی باتوں کی بنا پر میڈیا پر چھائی رہتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو یکسر تبدیل کر لیا۔ گزشتہ برس اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد دونوں بچوں کی دیکھ بھال وینا ملک نے اپنے ذمے لی ہوئی ہے۔

ان دنوں وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کو بالعموم اور مریم نواز کو بالخصوص تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وینا ملک کی نماز کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں، اب انہوں نے بشریٰ بی بی کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا ہے۔ وینا ملک نے کہا ’اگر مجھے کسی خاتون جیسا بننے کی تمنا ہے تو وہ بشریٰ بی بی صاحبہ ہیں۔‘

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی وزیر اعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ ہیں جو میڈیاپر کم ہی نظر آتی ہیں اور گھر میں رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •