زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو شرمناک ہے: شیریں مزاری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کوئی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو یہ انتہائی شرمناک اور ناقابل معافی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا زلزلے کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان سامنے آیا تھا۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا اشارہ فردوس عاشق اعوان کے بیان کی طرف ہوسکتا ہے لیکن انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ بیان کس سے متعلق ہے۔

وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ زلزلے کی خبر انتہائی بھیانک تھی، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر انتہائی افسوس ہے۔ ’ یہ شرمناک اور ناقابل معافی ہے کہ کوئی بھی شخص ایک ایسے سانحے کے بارے میں غیر ذمہ داری دکھائے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہوں۔‘

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •