کنڈوم کے استعمال سے بچنے کے لئے مردوں کے بہانے


برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اٹھارہ سے چوبیس برس کے نوجوانوں میں تین میں سے دو مرد تعداد کنڈوم استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس عمر کے بعد مردوں کی تقریباً 40 فیصد تعداد کنڈوم استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

یہ تحقیق مانع حمل ادویات اور بالخصوص کنڈوم کے حوالے سے عام لوگوں کے رویے جاننے کے لئے کی گئی۔ اس تھقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے ہر تین میں سے ایک مرد خاتون کے سامنے یہ بہانہ پیش کرتے ہیں کہ ان کے سائز کا کنڈوم نہیں مل سکا۔ اس طرح برطانوی جوڑوں میں ہر تیسری جنسی قربت کنڈوم کے بغیر اور غیر محفوظ ہوتی ہے۔

ایک دوسری تحقیق کے مطابق کنڈوم کے چھوٹا ہونے کا مسئلہ حقیقی طور پر صرف چار فیصد مردوں کو پیش آتا ہے باقی 96 فیصد لوگ اس ضمن مین جھوٹ بولتے ہیں۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بتایا ہے کہ مردوں کنڈوم کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے یہی بہانہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کرنے والوں کے مطابق مردانہ عضو کی اوسط لمبائی سوا پانچ انچ ہوتی ہے جبکہ کنڈوم کی اوسط لمبائی اس سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔

کچھ نوجوانوں کے مطابق انہیں کنڈوم کی بو ناگوار گزرتی ہے۔ 16 فیصد نوجوان کنڈوم کے استعمال سے حساسیت کم ہونے کی شکایت محسوس کرتے ہیں۔ آٹھ فیصد افراد کے مطابق وہ رومانوی جوش میں اسے استعمال کرنا ہی بھول جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).