نائیجیریا میں 3 خودکش حملوں میں 13 افراد ہلاک
نائیجیریا کے قصبے چی بوک میں خود کش حملہ آوروں کے3 مقامات پر حملے،دھماکوں میں 13 افرد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے قصبے چی بوک میں خود کش حملہ آوروں نے3 مقامات پر حملے کیے، حملہ آوروں کا نشانہ قصبے میں لگنے والا ہفتہ وار بازار تھا، ایک خود کش حملہ آور نے قصبے کی داخلی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
دوسرے حملہ آور نے بازار میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑایا، تیسرے حملہ آور کو لوگوں نے پکڑ لیا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- فوج مخالف مہم: میجر جنرل سمیت 5 سابق افسران کی پنشن مراعات واپس - 12/06/2022
- ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے - 09/06/2022
- عامر لیاقت ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے - 30/05/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).