سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں
امریکا کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا مقابلہ پولینڈ کی اسٹار ٹینس پلیئر اگنیسکا رڈوانسکا کیساتھ ہوا ، امریکی ٹینس اسٹار نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا انہوں نے میچ میں چھ چار اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی ، اس جیت کے بعد سرینا ولیمز نے ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).