سعودی عرب نے غیر ملکی خواتین سیاحوں کے لئے عبایا پہننے کی شرط ختم کر دی


سعودی عرب نے خواتین سیاحوں کیلئے عبایا لینے کی لازمی شرط ختم کر دی ہے۔ ریاست کی جانب سے پہلی مرتبہ سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق آن لائن سیاحتی ویزہ 49 ممالک کے لیے ہوگا جب کہ سیاحتی ویزے کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو پروان چڑھانا ہے۔ اس سیاحتی پروگرام میں خواتین کے لباس کے حوالے سے سعودی حکومت نے اپنے سخت قانون میں ترمیم کی ہے جس میں بیرون ملک سے آنے والی خواتین کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ عبایا نہ پہنیں بلکہ مناسب لباس کے ساتھ ملک کی سیر کریں۔

سعودی ٹورازم چیف احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے میں بہت سارے ورثے اور آثار قدیمہ والے مقامات ہیں جب کہ مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے پابندی برقرار ہو گی کیونکہ یہ فی الحال مسلمان زائرین تک ہی محدود ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے عبایا لازمی ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی خاتون عام کپڑوں میں باہر نہیں جا سکتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).