بھارتی اداکارہ مونی رائے نے تھائی لینڈ میں بے دھڑک انداز میں سالگرہ منائی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ مونی رائے کی پہلی فلم گولڈ اکشے کمار کے ساتھ جلد ریلیز ہو رہی ہے۔ اس ہفتے 34 سال کی ہونے والی مونی رائے تھائی لینڈ میں چھٹیاں منا رہی ہیں ۔ مونی رائے نے تھائی لینڈ میں اپنی سالگرہ مناتے ہوئے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ مونی اکثر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مونی رائے کو ان کے مداح بیچ بے بی کے نام سے یاد کرتے ہیں کیونکہ وہ اکثر سمندر کے کنارے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اپنی تازہ تصویروں میں مونی رائے تھائی لینڈ کے ساحل سمندر پر بے دھڑک انداز میں نظر آرہی ہیں ۔

ٹی وی سے بالی ووڈ کا رخ کرنے والی مونی رائے کی آنے والی فلم میڈ ان چائنا کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے، جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس فلم میں مونی رائے، راجکمار راو کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ وہ جلد ہی جان ابراہم کے ساتھ فلم رومیو اکبر والٹر میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •