پیغمبروں نے بھی غلطیاں کیں، ہم تو پھر انسان ہیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل ایک سنگین جرم تھا لیکن سعودی عرب کے ایک ذمہ دار رہنما کی حیثیت سے میں اس کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔ جب سعودی حکومت کے لیے کام کرنے والے حکام کے ہاتھوں کسی سعودی شہری کے خلاف جرم کا ارتکاب ہوتا ہے تو ایسی صورت میں ایک رہنما کی حیثیت سے مجھے اس کی ذمہ داری لینی ہو گی۔ یہ قتل ایک غلطی تھی۔

امریکی نیوز چینل سی بی ایس کے پروگرام ”60 منٹس“میں جب سعودی ولی عہد سے سوال کیا گیا کہ اب تک کیا سبق سیکھے ہیں اور اب تک آپ سے کتنی غلطیاں ہوئی ہیں؟ تو ان کا جواب تھا کہ پیغمبروں نے بھی غلطیاں کیں تو ہم انسان کیسے غلطیوں سے مبرا ہو سکتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ہم ان غلطیوں سے سیکھیں اور انہیں دہرائیں نہیں۔

Facebook Comments HS