وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ طبیعت کی ناسازی کے باعث وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرنے کا امکان ہے۔ اسد عمر وفاقی وزیر پٹرولیم، زبیدہ جلال کو وزیر تعلیم، فردوس عاشق کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے سوالات کے انبار لگا دیے۔ ارکان نے کہا کہ وزراء ہماری بات نہیں سنتے نہ ہی ملاقات کا وقت دیتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ آج کل میں فارغ ہوں اس لیے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کرتا رہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر آپ زیادہ دیر فارغ نہیں رہو گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ان کو تبدیل کر دوں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علی محمد خان کو ہٹانے، فردوس عاشق کو ترجمان وزیراعظم بنانے جبکہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی وزارت تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بابر اعوان کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن قانون دان بابراعوان مشیر کی بجائے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).