وزیر اعظم عمران خان نعیم بخاری کو اٹارنی جنرل مقرر کرنا چاہتے ہیں
حکومت نے اٹارنی جنرل کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو اٹارنی جنرل لانے کے خواہش مند ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ نئے اٹارنی جنرل کے لئے ایک ہی نام زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو اٹارنی جنرل لانے کے خواہش مند ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے نعیم بخاری ملاقات کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور نعیم بخاری کی دوسری ملاقات آج یا کل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی میں نعیم بخاری کو اٹارنی جنرل تعینات کیا جا سکتا ہے۔
Facebook Comments HS


