جج ارشد ملک ویڈیو کیس: تینوں ملزمان کو بری کرانے کے لئے جج کو سفارش کا انکشاف


جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو بری کرنے کے لئے سفارش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم خاتون جج شائستہ کنڈی نے سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو بری کرنے کے لئے خاتون جج شائستہ کنڈی کو فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا جس پر خاتون جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو فوری رپورٹ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا، تاہم اسی روز تینوں ملزمان کو پولیس رپورٹ پر دوسری عدالت سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے جج شائستہ کنڈی کی جرات کو بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے انہیں اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).