تاجروں نے چین کو 12 ارب ڈالر کا آرڈر دیا، پاکستان میں اندراج 6 ارب ڈالر کا ہے، چھ ارب ڈالر کہاں گئے؟: آرمی چیف


چین کی جنب سے پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ پاکستانی تاجروں کی جانب سے چین کو 12ارب ڈالر کے سامان کا آرڈر ملا ہے جبکہ پاکستان میں اندراج صرف 6 ارب ڈالر کا ہے۔

چین کی جانب سے خبر لیک کیے جانے پر آرمی چیف نے کاروباری طبقے سے ملاقات میں سوال کیا کہ 6 ارب ڈالر کہاں گیا؟ بیرونِ ملک پیسہ رکھ کر وہیں سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، آپ پیسہ ملک میں کیوں نہیں لاتے؟

کاروباری افراد کے وفد سے آرمی چیف کی ملاقات کے دوران حفیظ شیخ اور حماد اظہر نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی شکایات کا ازالہ ہو گا۔ ملاقات میں آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ انہیں مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).