ولیکا ہسپتال کراچی میں ڈاکٹرز اور نرسوں کی ڈانس پارٹی وائرل ہو گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی میں صنعتی مزدوروں کیلئے قائم سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ڈانس پارٹی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے اہم صنعتی علاقے سائٹ میں قائم ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال میں نرسیں رقص میں مصروف ہیں اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں رقص دیکھنے والوں میں اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعظم سلہری، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو اور دیگر انتظامی افسران شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پراسپتال میں نرسوں کے رقص کی ویڈیوعام ہونے کے بعد صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے اسپتال کے ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس کو عہدوں سے ہٹا کر کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اسپتال کے میٹرن، دو نرسوں اور نرسنگ ایڈ خورشید کو معطل کر دیا۔

وزیر محنت نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر کے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب کمشنر سیسی کاشف گلزار شیخ کے مطابق ایک ملازم کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم تحقیقات میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •