سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری تعیناتی کے روز سے کالعدم


سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کو منسوخ قرار دے دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صدر مملکت کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صدر مملکت نےلاہور ہائیکورٹ کے 18 دسمبر 2017 کے فیصلے کی روشنی میں تعیناتی کے روز سے تقرری کو کالعدم قرار دیا ہے۔

ابصار عالم کو مسلم لیگ (ن) کے دور میں چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ابصار عالم کو ملازمت سے فا رغ کر دیا تھا لیکن بعد ازاں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ چونکہ تقرری کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے اس لئے تقرری کی تنسیخ بھی صدر مملکت کا اختیار ہے۔ لہٰذا صدر مملکت کو سمری بھیجی گئی جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ ابصار عالم کی تقرری کے روز سے تنسیخ کی وجہ سے دوران ملازمت ملنے والی مراعات اورتنخواہوں کا تحفظ سوالیہ نشان بن جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).