اب تو موسم اچھا ہو گیا ہے، جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے: خواجہ سعد رفیق


مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب تو موسم بھی اچھا ہوگیا ہے اور جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی اور نیب کو ملزمان کو 14 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرفتار ہوئے تقریباً 10 ماہ ہوچکے ہیں، اب تو موسم بھی اچھا ہو گیا ہے اور جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سیاسی مخالفین پر جسمانی تشدد نہیں کیا گیا۔ موجودہ حکومت جو کر رہی ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہم ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے عدلیہ بحال کروائی۔ اچھا تھا ضمنی الیکشن نا جیتتے، کم ازکم گھر پر تو ہوتے۔ اس نے خبردار کیا کہ کہیں ایسا وقت نا آ جائے کہ لوگوں کے اہل خانہ انصاف لینے خود نکل پڑیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).