عمران حکومت شرعی طور پر ناجائز نہیں، مدارس سیاسی تحریک کے لئے استعمال نہیں ہوں گے: مفتی نعیم
جامعہ نعیمیہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ مدارس سیاسی تحریک کے لئے استعمال ہوئے اور نہ ہوں گے۔ مدارس تعلیمی ادارے ہیں، ان کا مقصد تعلیم دینا ہے۔ ہمارے پاس ابھی ایسی کوئی چیز نہیں آئی کہ ہم کہیں عمران خان کی حکومت شرعی اعتبار سے ناجائز ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں، ان کا مقصد تعلیم دینا ہے، لہذا سیاسی تحریک کیلئے مدارس استعمال نہیں ہوں گے۔
یہ کہنا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے طلباء کا کہہ رہے ہیں، ہمیں انہوں نے نہ کہا ہے اور نہ ہی استعمال ہوں گے۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت شرعی اعتبار سے ناجائز ہے لیکن میں اس کا جواب یہ دوں گا کہ ہمارے پاس ابھی ایسی کوئی چیز نہیں آئی جس کی روشنی میں ہم کہہ سکیں کہ شرعی اعتبار سے عمران خان کی حکومت ناجائز ہے۔


