مریم نواز نے “موٹوگینگ” اور میڈیا سیل بنا کر اپنے والد کو جیل پہنچا دیا: مبشرلقمان


سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے 2014 کے دھرنے سے پہلے عمران خان نے یہ باور کرا دیا تھا کہ مریم نواز کے پاس 100ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں۔ وہ لوگوں میں اپنی مرضی اور منشا کے مطابق بندر بانٹ کر رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب مریم نواز کی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک رٹ دائر کی گئی توسابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے خود فوراً استعفیٰ دیا۔

معروف صحافی کا کہنا تھا کہ میڈیا سیل اور موٹو گینگ یعنی مسلم لیگ نواز اور نواز شریف کے ذوال کا ایک اہم ذریعہ بنا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل نے اپنی پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اور اپنی قیادت کو بھی نہ بخشا۔ ایک نیا لائحہ عمل ن لیگ اور ورکروں کے درمیان طے ہوا کہ آگے کا لائحہ عمل اب موٹو گینگ طے کرے گا۔

مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ 1994سے لے کر 2014تک جو روایتی طریقہ کار تھا اس سے ہٹ کر مسلم لیگ ن نے نہ تو اپنی تنظیم میں جدت پیدا کی، نہ لیڈرز کی سوچ میں ہم آہنگی پیدا کر سکے۔ مسلم لیگ ن دور جدید کے ٹیکنالوجی کے ساتھ چلنے کی عادی ہی نہیں تھی۔ مسلم لیگ پارٹی معاملات کو اپنے پرانے طرز سے چلا رہی تھی ۔

مریم نوازنے میڈیا سیل تشکیل دیا اور تمام اہم ن لیگی رہنمائوں کو ان کے ساتھ بٹھا دیا گیا۔ میڈیا سیل کا دفتر وزیراعظم ہائوس میں ڈائنگ ہال ختم کر کے تشکیل دیا جس کے لئے لاکھوں، کروڑوں روپے کا فرنیچر خریدا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).