امریکی فورسز کا طالبان پر فضائی حملہ: 42 طالبان ہلاک، 35 زخمی


افغان صوبے بادغیس میں امریکی فورسز کے طالبان پر فضائی حملے مین بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز کے فضائی حملے میں 42 طالبان ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق امریکی فورسز نے افغانستا ن کے صوبے باد غیس میں طالبان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب امریکہ اور طالبان امن معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کابل میں طالبان کے ہاتھوں ایک امریکی فوج کی ہلاکت کا بہانہ بنا کر امن عمل کو معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹرمپ کی جانب سے طالبان کو شدید جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).