اداکارہ چاندنی ملک نے محنت کے بل پر اسٹیج کی دنیا میں اعلیٰ مقام بنایا: حاجی تنویر حسین پہلوان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسٹیج کے معروف پروڈیوسرحاجی تنویرحسین پہلوان نے کہا ہے کہ اسٹیج کی معروف اداکارہ چاندنی ملک نے اسٹیج کی دنیا میں بہت ہی کم عرصے میں اپنی محنت کے بل بوتے پر بغیر کسی سفارش کے ایک اعلیٰ مقام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاندنی ملک میں ٹیلنٹ قدرتی طور پر موجود ہے۔ وہ اسٹیج کی دنیا میں اپنا سفر کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ چاندنی ملک کو دن بدن کامیابیوں پر کامیابیاں مل رہی ہیں، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

حاجی تنویرحسین پہلوان نے مزید کہا کہ چاندنی ملک میں خداداد صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ آنے والے وقت میں اسٹیج کی سپرسٹار بن کر ابھرے گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •