حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا


میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور کل مولانا کے خلاف قانونی نکات پر پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان سے وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی نکات پر عوام کو آگاہ کریں گے۔