عمران خان کو علم ہے کہ نمبر گیم میں کچھ اونچ نیچ ہو رہی ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود


سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 101 فیصد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہو گی۔ وزیراعظم کو سیاسی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہ ہو، تو پھر سندھ کو بھول جائیں۔ (یعنی سندھ میں سیاسی اثر و رسوخ بڑھانے کے منصوبے ترک کر دیں)

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق عمران خان کو کیا کہا جا رہا ہے؟ یہ اس کو دیکھیں ذرا، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ نظام میں گڑبڑ ہے۔ اگر اس مرحلے میں مراد علی شاہ کو یا سندھ کے دوسرے وزراء کو گرفتار کرنا تھا ، یا 149 لگانی تھی، وہ جو سارا منصوبہ چل رہا تھا۔ اب اس کی روشنی میں وزیراعظم کو سیاسی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہ ہو، تو پھر سندھ کو بھول جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو علم ہے کہ نمبر گیم اوپر نیچے ہو رہی ہے۔ قاسم سوری کی ایک سیٹ تو چلی گئی ہے۔ عمران خان کے پاس اسمبلی میں معمولی اکثریت ہے۔ ن لیگ بھی جے یوآئی ف کے دھرنے میں ساتھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ایک اہم ترین غیر سیاسی شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے، جو کسی اچھے نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).