ہم دین کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں: مولوی خادم حسین رضوی پھر منظر عام پر
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہم دین کے ٹھیکیدار نہیں، چوکیدار ہیں۔ ہمیں حکمرانوں کو عملاً دین کے سانچے میں ڈھلنا ہوگا۔ کلمہ حق کے نام پر حاصل کردہ مملکتِ پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیر پر جبر و استبداد کے پہاڑ، 62 روز سے مسلسل کرفیو کے برعکس اقوام متحدہ میں بڑھکیں اور اندرون ملک کرکٹ میچ کرانا، کشمیریوں کے خون سے بے وفائی اور اس کی بے حرمتی ہے۔ وہ آج گوجر خان میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
خادم رضوی نے کہا کہ صرف خالی خالی نعروں کی بجائے یہودکے اتحاد اور ہندو کی للکار کے جواب میں ہمیں ملک وقوم کی بقا کی خاطر میدان میں نکل کر عملی جہاد کرنا ہو گا۔
Facebook Comments HS


