قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال


سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

قاسم سوری کی جانب سے نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا موکل 5 ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے 25973 ووٹ اور ان کے مخالف امیدوار نے20089 ووٹ لیے ہیں۔

وکیل قاسم سوری نے کہا کہ نادرا نے غیر معیاری سیاہی پر 52 ہزار ووٹ مسترد کیے، جبکہ غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).