جے یو آئی کی کارنر میٹنگز اور نچلی سطح پر ہم جنس پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے گئے: فواد چودھری


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی کارنر میٹنگز اور نچلی سطح پر ہم جنس پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے گئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جے یو آئی میں کارنر میٹنگز اورنچلی سطح پر ہم جنس پرستی سے متعلق سرکلر بانٹے گئے تھے لیکن بعد میں واپس لے لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرکلر کو یقین کے ساتھ جعلی نہیں کہا جا سکتا۔ یہ تشریح طلب معاملہ ہے کیونکہ اب مولانا عبد الغفور حیدر ی کہہ رہے ہیں کہ یہ جعلی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جب یہ معاملہ میڈیا پر ابھرا ہے تو دیکھنا ہے کہ یہ معاملہ کیا ہے؟ جے یو آئی ف کو چاہیے کہ خیبر پختونخوا حکومت سے درخواست کرے اور انکوائری کروا لے تاکہ معاملے کا پتہ چل جائے ۔ صحیح بات تو یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ مہم ہم تونہیں چلا رہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).