ایف اے ٹی ایف سے ہمارے بارے میں اچھی خبریں نہیں ہیں: عارف نظامی


سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے متعلق اچھی خبریں نہیں ہیں، میرا خیا ل ہے کہ ہم بلیک لسٹ میں نہیں جائیں گے لیکن خدشہ ہے کہ ہمیں گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔ گرے لسٹ میں رہنا کوئی اچھی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے بارے میں اچھی خبریں نہیں آ رہیں۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جائے۔

انہوں نے اپنا خیال طاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلیک لسٹ میں نہیں جائیں گے لیکن خدشہ ہے کہ ہمیں گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔ حکومت اس کو اپنی بڑی کامیابی کہے گی، کہ ہم بلیک لسٹ میں نہیں گئے، گرے میں رکھے گئے ہیں، لیکن گرے لسٹ میں رہنا بھی اچھی علامت نہیں ہے۔

عارف نظامی نے اس سے پہلے بھی ایف اے ٹی ایف کے بارے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے مطابق 40 میں 36 سفارشات پر مکمل یا جزوی عملدرآمد ہو سکا۔

عارف نظامی نے کہا کہ ایف ٹی ایف کا اجلاس ہوا ہے، جس کے نتائج کا اعلان اسی مہینے میں کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیٹ بینک اور سکیورٹی کمیشن میں سوجھ بوجھ کی کمی ہے کہ وہ منی لانڈرنگ روک سکیں۔ 40 سفارشات میں ابھی تک صرف ایک پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے۔ 4 ایسی سفارشات ہیں جن میں انڈین پروپیگنڈا بھی شامل ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں ابھی کافی کچھ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحرک نہیں ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں تو حماد اظہر کافی متحرک ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).