ہر دھرنے کی طرح عمران خان کا دھرنا بھی اسپانسرڈ تھا: کامل علی آغا


پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے انکشاف کیا ہے کہ ہر دھرنے کی طرح عمران خان کا دھرنا بھی اسپانسرڈ تھا. ماضی میں ہونے والے تمام دھرنے اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہوئے. اگردھرنے میں اسٹیبشلمنٹ کی مرضی شامل نہ ہوتی تو اسلام آباد میں داخل کیسے ہوا جا سکتا تھا؟

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وفاقی حکومت میں سیاسی تدبر کی انتہائی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

کامل علی آغا  نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ (ق) حکومت کی اتحادی جماعت ہے لیکن اس کے باوجود ق لیگ سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے تمام دھرنے اور لانگ مارچ بھی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہوئے۔ عمران خان کا دھرنا بھی اسپانسرڈ تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).