منشیات برآمدگی کیس: رانا ثناء اللہ نے ایک سادہ تیکنیکی سوال پوچھ کر حکومت کی بولتی بند کردی
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے گاڑی سے منشیات برآمدگی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی سے متعلق ایک تکنیکی سوال اُٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب یہ ریکارڈ سے ثابت ہو گیا ہےکہ جائے وقوعہ جو کہ ٹول پلازہ ہے وہاں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ وہاں پر جب 3 بج کر 25 منٹ پر مجھے گرفتار کیا گیا تو اُسی وقت یہ لوگ میری گاڑی لے کر بھاگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینال ویو کے پُل کے نیچے پہنچنے تک 10 منٹ لگتے ہیں۔ وہاں لگے سیف سٹی کیمرے کے مطابق میری گاڑی وہاں پر تین بج کر 35 منٹ پر پہنچی۔ پورے دس منٹ کے بعد میری گاڑی وہاں پہنچ چکی تھی۔ اب یہ بتائیں کہ موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی، راستے میں کہاں کارروائی ہوئی، کہاں فرد جُرم میں عائد واقعات رونما ہوئے؟ یہ ساری کارروائی انہوں نے تھانے جا کر جعلی اور فرضی طور پر کی۔
رانا ثناء اللہ کے اس سوال کے بعد عوامی حلقوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے اٹھائے ہوئے سوال کا جلد از جلد جواب دیا جائے۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).