الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کر دیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چیئرمین الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹریبونل نے اکبر ایس بابر کے دائر کردہ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو سکروٹنی کے لئے تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

مدعی اکبر ایس بابر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 14 اکتوبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواستیں مسترد کرنے کی وجوہات الگ سے فراہم کی جا رہی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •