مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کی ذمہ داری نہیں ملی: نور الحق قادری


وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی قیادت یا حکومت نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم نے دھرنے کو روکنے یا نمٹنے کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

مولانا فضل الرحمٰن کے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے بعد حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).