فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آ سکتا ہے: مظہر عباس


تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف اس لئے بند کمرے میں سماعت پر اصرار کر رہی ہے کہ ان کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آ سکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اس کیس میں کوئی ایس بات ضرور ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف پریشان ہے اور اس قدر احتیاط کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار بھی بی آر ٹی کی طرح عمران خان کی ضد بن گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).