نئے پاکستان میں کرپشن دو درجے بڑھ گئی، معاشی استحکام 13 پوائنٹ نیچے آ گیا: ورلڈ اکنامک فورم


تحریک انصاف اور عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آنے کے 90 دن کے اندر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے مگر ان کی حکومت کے پہلے ایک سال میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے جاری کیے گئے رواں سال کے ’گلوبل مسابقتی انڈیکس‘ میں گزشتہ ایک سال میں پاکستان تین درجے مزید نیچے گر گیا ہے۔ اس انڈیکس میں 12ذیلی فہرستیں ہوتی ہیں جن میں ایک کرپشن کے حوالے سے درجہ بندی کی فہرست بھی ہے۔ کرپشن کی اس فہرست میں پاکستان گزشتہ ایک سال میں 2 درجے نیچے گرا ہے۔

پچھلے سال کی رپورٹ میں پاکستان کرپشن کے حوالے سے 99ویں نمبر پر تھا اور اس سال 101 پر پہنچ گیا ہے۔ میڈیا کی آزادی کے حوالے سے بھی پاکستان ریکارڈ تنزلی کا شکار ہوا ہے۔ گزشتہ سال کی رپورٹ میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے پاکستان 112ویں نمبر پر تھا۔ اس سال 116ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ اسی طرح معاشی استحکام کی درجہ بندی میں پاکستان کی ریکارڈ 13پوائنٹ تنزلی ہوئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).