حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کر لیا


حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدف دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف) کے مارچ کے حامی ن لیگی ارکان سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ان لیگی ارکان سے رابطوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ماضی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).