اداکارہ  شرتی ہاسن نے محبت میں ناکامی کے بعد زیادہ شراب نوشی سے بیمار ہونے کا اعتراف کر لیا


بالی ووڈ اداکارہ شرتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شراب پینے کی بری لت لگ گئی تھی۔ زیادہ شراب نوشی سے ان کے کیریئر پر بھی اثر پڑا ۔ یہ اثر اتنا زیادہ تھا کہ انہیں کچھ وقت کیلئے اداکاری سے بریک بھی لینا پڑگیا ۔

شرتی ہاسن نے بتایا کہ میں گزشتہ سال سے شراب سے دور ہوں اور اس کو دوبارہ ہاتھ تک نہیں لگایا ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ حال ہی میں سنگین طور پر بیمار ہوگئی تھیں۔ انہیں علاج کروانا پڑا۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ زیادہ شراب کی وجہ سے بیمار ہوئی ہیں، اس لئے انہوں نے شراب سے دوری اختیار کرلی ۔

اس سے کچھ پہلے شرتی ہاسن کا اپنے بوائے فرینڈ مائیکل کارسیل سے بریک اپ ہوا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی طرح کی شکایت نہیں ہے۔ یہ میرے لئے اچھا تجربہ رہا ہے۔ میں نے اس تجربے سے کافی کچھ سیکھا ہے لیکن مجھے ہمیشہ سے ایک اچھے پیار کی تلاش رہی ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوگی کہ محبت ہی وہ چیز ہے جس کا مجھے ہمیشہ سے انتظار رہا ہے ۔

مائیکل نے شرتی ہاسن سے اپنے بریک اپ کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ بھگوان کو شاید منظور نہیں اس لئے ہمیں الگ ہونا پڑ رہا ہے لیکن یہ لڑکی ہمیشہ میری بیسٹ میٹ رہے گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).