شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین میں صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے: سلیم صافی


سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی میں چھ سال سے صلح نہیں ہو سکی جس سے عمران خان بھی بڑے پریشان تھے اور اب صلح ہو گئی ہے۔ کیا یہ صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے؟

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر آنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ ڈی چوک کی بجائے فیصل مسجد جا کر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے ہی بوکھلا گئی ہے۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے نتائج پہلے ہی سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).