یہ مصلحت کا نہیں، حق منوانے کا وقت ہے: نوازشریف کے خط کا متن


مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ مصلحت کا نہیں، حق منوانے کا وقت ہے۔ اپنے ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔ ن لیگ کے رہنماء اور کارکن آزادی مارچ کو کامیاب بنائیں۔ یہ کھڑا رہنے کا وقت ہے۔

قائد ن لیگ اورسابق وزیر اعظم نوازشریف کے خط کے متن کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ آپ جامع پروگرام ترتیب دے کر باقاعدہ اعلان کریں۔ ن لیگ کے رہنماء اور کارکن آزادی مارچ کو کامیاب بنائیں۔ نوازشریف نے کہا کہ یہ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کراپنا حق منوانے کا وقت ہے۔ اب اپنے ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).