کوئٹہ کی یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر طلبا و طالبات کو بلیک میل کرنے کا انکشاف


بلوچستان کی یونیورسٹی میں طلباء کو بلیک مل کرنے اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے گذشتہ ماہ سکینڈل بے نقاب کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو ویڈیوز کے ذریعے سے بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے لیے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی سرویلنس سیکشن اہلکاروں نے طلبا کو بلیک میل کیا۔ گرفتار اہلکاروں سے ہراساں کرنے اور بلیک ملینگ کی ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں۔ یونیورسٹی کے 200 اہلکاروں اور ملازمین سے تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کیا۔

تفتیش کی جا رہی ہے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار تو ملوث نہیں؟ وائس چانسلر کے اسٹاف آفیسر سے بھی تفتیش کے دوران نازیبا مواد برآمد ہوا ہے۔ بلیک میل کیے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔ واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں اس سے قبل بھی اساتذہ کی طرف سے طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).