شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے: حامد میر کا دعویٰ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے اور جب وہ بولیں گے تو وفاقی وزراء کے تمام دعوے خود بخود نیست ونابود ہوجائیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ شہباز شریف اس وقت خاموش ہیں اور بول نہیں رہے ہیں۔ شہباز شریف کو اس بات کا پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں اور اس لئے مجھ کو بھی آخر کار جانا ہی پڑے گا ۔

حامد میرکا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان شہباز شریف کی ترجمانی کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ شہباز شریف دھرنے میں نہیں آئیں گے لیکن ان کی باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اورکافی دیر تک وہاں بیٹھے ہوئے اور لیٹے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •