ہم دھرنے میں شامل نہ ہوئے تو ہماری سیاست ختم ہو جائے گی: یوسف رضا گیلانی


تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہ صر ف مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شریک ہونا چاہئے بلکہ دھرنے میں بھی شریک ہونا چاہئے ورنہ ہم سیاست سے بھی آﺅٹ ہو جائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بڑی سیر حاصل گفتگو کی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہ صر ف مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شریک ہونا چاہئے بلکہ دھرنے میں بھی شریک ہونا چاہئے ورنہ ہم سیاست سے بھی آﺅٹ ہوجائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ جو دھرنے میں شرکت نہیں کرے گا، اس کو عمران خان کا ساتھی سمجھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماﺅں نے بھی دھرنے میں شرکت کی حمایت کی ہے بلکہ خیبر پختونخوا کے پارٹی رہنماﺅں نے تو یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم کواجازت نہ بھی دی گئی تو پھر بھی ہم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آزادی مارچ اورلانگ مارچ تک محدود رہے گی لیکن ن لیگ کی قیادت مارچ کے ساتھ ساتھ دھرنے میں بھی مولانا فضل الرحمان کے شانہ بشانہ نظر آئے گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).