جرنیلوں سے نہیں ڈرتا، انہیں سیاسی تجزیے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے: مفتی کفایت اللہ


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ میں جرنیلوں سے ڈرتا نہیں ہوں۔ جنرنیلوں کو سیاسی تجزیے دینے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ عمران خان کو لانے سے پہلے ان کا منہ کھول کر دانت نہیں گنے گئے۔ ہم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ میں 16 ممالک اکٹھے نہیں کر سکے اور سارا نزلہ ملیحہ لودھی پر گرا دیا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ آج کشمیر بک گیا ہے اور اب صرف بات مظفر آباد کی ہو رہی ہے اور پھر اسلام آباد کی ہو گی۔ یہ بچہ سقہ کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی نا اہل لوگوں کو منصب پر بٹھایا جائے تو ایسے ہی ہو گا۔ مولانا رومی نے کہا ہے کہ ایک ہزار آدمی کو قتل کر دیا جائے، یہ اتنا بڑا گنا ہ نہیں ہے جتنا ایک نا اہل آدمی کو ایک ہزار لوگوں کا سردار بنا دینا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).