بھلے گاڑیاں نہ دی جائیں، آزادی مارچ کے لئے ہمارے کارکن اونٹوں اور کشتیوں کے ذریعے آ رہے ہیں: راشد سومرو


جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہم 15 لاکھ کارکن لے کر اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کو چلتا کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بات لکھ کر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے حوالے کر دی ۔

جیونیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے بحث کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ ہم 15 لاکھ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کی چھٹی کروا دیں گے۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ میری اس بات کی ساری قوم گواہ ہے اور انہوں نے کہا یہ بات کاغذ پر لکھ کر وفاقی وزیر فیصل واڈا کے حوالے کر دی۔

راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ قوم انڈو ں، کٹو ں سے اب یتیم خانوں کی طرف جارہی ہے۔ ہم اس لئے آ رہے ہیں کہ قوم کو اس حالت سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو روکا جا رہا ہے کہ آزادی مارچ کے لئے گاڑیاں نہ دی جائیں، اس لئے ہمارے کارکن اونٹوں اور کشتیوں کے ذریعے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اونٹوں پر قافلے نواب شاہ عبور کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).