مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے: فیصل واوڈا


وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کا مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہم مولانا اور ان کے کارکنان کو بریانی، حلوہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا چاہتے ہیں کہ انکو گرفتار کر لیا جائے اور وہ اسکو جواز بنا کر واویلا کریں لیکن ہم نے انکار کر دیا ہے اور ہم ایسا نہیں کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).