بہاول پور: ناجائز تعلقات کے شبے پر لڑکے کی ماں سے اجتماعی زیادتی


پنجاب کے شہر بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بھانجی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ماں کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

احمد پور شرقیہ کے تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس کے مطابق بستی واہی موچیاں کے اسماعیل کو شک تھا کہ بستی کے نوجوان ابوبکر کے اس کی بھانجی نادیہ سے ناجائز تعلقات ہیں۔

ملزم نے اس بات کا بدلہ لینے کے لیے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ابوبکر کی والدہ نسیم بی بی کو گن پوائنٹ پر اس کے گھر سے اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم اسماعیل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).